اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیب نے پراپرٹی بزنس میں فراڈ کی روک تھام کیلئے جدید نظام تیار کر لیا

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک بھر میں پراپرٹی اور ہاؤسنگ سیکٹر فراڈ کی روک تھام اور شفاف خرید و فروخت کے لیے جدید ترین آن لائن نظام تیار کر لیا ہے۔

چیئرمین نیب جلد اس آن لائن نظام کا افتتاح کریں گے، نئے سسٹم سے ملک بھر میں پلاٹس کا ریکارڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا، پلاٹ یا سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ، مالکان کی تفصیلات، تصدیق شدہ رپورٹ خرید و فروخت کیلئے استعمال ہو گی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں پراپرٹی کا مکمل ریکارڈ اس ڈیجیٹل پورٹل پر موجود ہوگا اور صرف پلاٹ نمبر کے ذریعے کسی بھی پلاٹ کی تصدیق کرکے قانونی دستاویز کے طور خرید و فروخت کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

نیب کے مطابق اس سسٹم کا مقصد نا صرف شہریوں کو جعلسازی سے بچانا ہے بلکہ ہاؤسنگ سکیمز میں اوور سیلنگ، جعلی فائلز اور غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت جیسے سنگین جرائم کا خاتمہ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے