اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: مغویہ بہن کی بازیابی ، آر پی او گجرات ریکارڈ سمیت طلب

25 Jul 2025
25 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مغویہ بہن کی بازیابی سے متعلق درخواست میں آر پی او گجرات کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کیس کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو مسترد کر دیا اور پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سرکاری وکیل  نے مؤقف اپنایا کہ پولیس مغویہ کو تلاش کر رہی ہے اور درخواست گزار سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ اگر خاتون گھر پر نہ ہو تو یہ قیامت کا منظر ہوتا ہے، پولیس سنجیدگی سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، چیف جسٹس  نے مقدمے کی تفتیش تبدیل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں۔

درخواست گزار محمد ارشد  نے مؤقف اپنایا کہ اس کی ہمشیرہ دیبا کو سی سی ڈی پولیس  نے غیرقانونی طور پر اٹھا لیا ہے اور ان کی بازیابی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے، انہوں  نے عدالت سے استدعا کی کہ دیبا کی فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔

عدالت  نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے متعلقہ افسران کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت حاضر ہونے کی ہدایت کر دی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے