اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز: ریسلنگ مقابلے میں جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی سے ملاقات

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی و صوبائی سمیت بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے کھلاڑیوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔

سب انسپکٹر فرقان احمد خان نے کریکو رومن اور فری سٹائل ریسلنگ میں 02 کانسی کے تمغے جیتے۔فرقان احمد خان پہلوان نے ریسلنگ مقابلے میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی،

یاد رہے کہ امریکہ میں ہونے والی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے