اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سگریٹ سازی میں 300 ارب روپے کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے مانیٹرنگ شروع

24 Jul 2025
24 Jul 2025

(لاہور نیوز) ایف بی آر نے سگریٹ سازی میں 300 ارب روپے کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو کے پتوں کے تھریشر یونٹس جی ایل ٹی پر ٹیکس افسران کی مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کر دی گئیں، تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جی ایل ٹی میں ٹیکس افسران ٹریکنگ کریں گے۔

ایف بی آر کی جانب سے جی ایل ٹیز کی مانیٹرنگ اور تمباکو ٹریکنگ سے تمباکو کی تیاری کے یونٹس سے غیر قانونی سگریٹ سازی کے لئے تمباکو فراہم نہیں کیا جاسکے گا، تمباکو تیار کرنے والی جی ایل ٹیز تمباکو کا ٹرک نکالنے سے پہلے آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی۔

ایف بی آر  کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو سے بھرے ٹرکوں پر اب ٹریکنگ سسٹم لگایا جائے گا، تمباکو سے بھرا ہوا ٹرک اب صرف قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہو سکے گا، غیر قانونی سگریٹ سازی فیکٹریوں تک تمباکو کی ترسیل مکمل طور پر روکی جائے گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق تمباکو سے بھرا ٹرک اگر غیر قانونی سگریٹ ساز فیکٹری میں گیا تو ٹریکنگ سے پکڑا جائے گا، ٹریکنگ کے ذریعے غیرقانونی سگریٹ ساز فیکٹری پر فوری چھاپہ مارا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے