اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کی منسوخی پرپی سی بی کوممکنہ نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

23 Jul 2025
23 Jul 2025

(ویب ڈیسک)کرکٹ کے سیاسی کھیل نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کو غیر یقینی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،جس کے باعث پی سی بی کو 8.8 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد یا اس کی منسوخی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو تقریباً 8.8 ارب روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ صرف ایشیا کپ کی آمدنی میں کمی کی صورت میں 1.16 ارب روپے کا نقصان متوقع ہے، جبکہ پی سی بی نے اپنی سالانہ سرگرمیوں کے لیے آئی سی سی شیئر سے 25.9 ملین ڈالر (تقریباً 7.5 ارب روپے) مختص کیے تھے، جو اب خطرے میں پڑ چکے ہیں۔

اس تنازعے کے پس پردہ بھارت کا مبینہ کردار زیر بحث ہے، جس پر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے سری لنکا، افغانستان اور عمان کے ساتھ مل کر ایشیا کپ کے انعقاد کی مخالفت کا محاذ بنا لیا ہے، جس کا مقصد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی اے سی سی میں قیادت کو کمزور کرنا ہے۔

بھارت نے نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ڈھاکا میں ہونے والے اے سی سی اجلاس کے مقام پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ بھارتی بورڈ، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر ممالک ڈھاکا کا سفر کرنے سے انکار کرچکے ہیں، جبکہ بھارت نہ اپنا نمائندہ بھیجنے پر راضی ہے اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اجلاس کے مکمل بائیکاٹ پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے ایشیا کپ کی منسوخی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے