
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن قابو سے باہر ہو گیا جس کی وجہ سے عوام کو روزمرہ کی اشیا خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مارکیٹ میں پیاز 70 روپے فی کلو، ٹماٹر 180 روپے فی کلو، لہسن 350 روپے فی کلو اور ادرک 550 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، ٹینڈے 400 روپے، آلو 140 روپے، بینگن 220 روپے اور کریلے 240 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، کیلے کے درجہ اول کی قیمت 250 روپے فی درجن اور درجہ دوئم کی قیمت 180 روپے فی درجن ہے، سیب 650 روپے، گرما 200 روپے، آڑو 380 روپے اور جامن 350 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔
برائلر گوشت کے دام بھی عدم استحکام کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا ہے، مرغی کا گوشت 4 روپے سستا ہو کر 591 روپے فی کلو ہو گیا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی آئی ہے اور اس کی ہول سیل قیمت 394 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 408 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
فارمی انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک روپیہ اضافے کے بعد فی درجن قیمت 269 روپے تک پہنچ چکی ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 950 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔