22 Jul 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام ، مویشیوں کی آمدنی پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بل میں لائیو سٹاک سے ہونے والی آمدنی کو ٹیکس کے دائرے سے مکمل خارج کرنے کی تجویز دی گئی ہے، بل جاری اجلاس میں پیش کیا گیا، ترمیمی بل کے تحت ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ 1997 میں ترامیم کے جائیں گی۔
ایکٹ میں سیکشن 2 کے سب سیکشن 1 کی شق D اور E مکمل ختم کرنے کی تجویز شامل ہے، شق D اور E مویشیوں سے ہونے والی آمدنی سے متعلق ہے، بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل کو ایوان سے بذریعہ رائے شماری منظور کروایا جائے گا، ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔
