اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

24 گھنٹے کے دوران سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو ہلاک

22 Jul 2025
22 Jul 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی پولیس کے نان سٹاپ مبینہ پولیس مقابلے جاری، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

ذرائع سی سی ڈی پولیس کے مطابق کچھ مقابلے رات کے اندھیرے میں اور کچھ دن کی روشنی میں ہوئے، ہلاک ملزمان ڈکیتی و راہزنی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

چوہنگ میں 6 ملزمان گھر میں واردات کررہے تھے، سی سی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ تھے۔

سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم سے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے، سی سی ڈی شاہدرہ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، شاہدرہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت مختار عرف مختارے کے نام سے ہوئی۔

سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے فیز 9 رنگ روڈ کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، کراس فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے تمام ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے، تمام ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے