اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے: شاہد خان آفریدی

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہورنیوز) ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) میں آج ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا۔

پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا  سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے،ہم نے پہلے بھی اپنے تعلقات کرکٹ کے ذریعے بہتر کیےہیں،سپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین چیز کوئی نہیں ہے، یہ آپ کو قریب لاتی ہے۔

شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ جب تک ساتھ نہیں بیٹھیں گے بات نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے مسائل مزید بڑھیں گے،ہر چیز میں سیاست لے کرآؤگے تو پھر اس کا حل کوئی نہیں ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ برمنگھم میں کھیلنے آئے تھے اوربھارت کے خلاف میچ سے قبل بھر پورپریکٹس بھی کی لیکن اگر بھارت کو نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی بتادیتے، پوری پاکستانی ٹیم چاہتی تھی کہ وہ بھارت سے میچ کھیلے،مل بیٹھے اور گپ شپ لگائیں، جو قوم کچھ کرنا چاہتی ہے تو آگے بڑھتی ہے وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہیں لڑتی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کسی کو بھی اپنے ملک کے لیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے، بھارتی ٹیم بھی کھیلنے آئی تھی لیکن ایک بندے کی وجہ سے ٹیم کافی مایوس ہوئی ہے، ایک آدھ انڈا خراب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب خراب ہوجاتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے بھارت کو پیغام دیا کہ سب سے پہلے سپورٹس ہے، سپورٹس سے بڑھ کر کچھ نہیں، کسی کو اگر مجھ سے مسئلہ تھا تو میں سٹیڈیم میں ہی نہیں آتا لیکن میچ ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت نے اتوار کے روز برمنگھم میں آمنے سامنے ہونا تھا، ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے