اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد

21 Jul 2025
21 Jul 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم بہارالدین کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق  نے کیس کی سماعت کی، ملزم کی جانب سے وکیل شاہد عظیم ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس  نے حقائق کے برعکس بہارالدین کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قتل کے دو مدعیوں نے مختلف افراد کو نامزد کیا، جبکہ مقتول راشد کی والدہ نے ابتدائی طور پر مدعی مقدمہ شاہد مغل کو قاتل قرار دیا تھا، لیکن بعد میں دباؤ کے باعث بیان تبدیل کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود نہیں اور پولیس پہلے ہی شریک ملزمان عدنان اور عبد الستار کو بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

تاہم سرکاری وکیل  نے مؤقف اپنایا کہ پولیس تفتیش میں بہارالدین کو قصوروار پایا گیا ہے، اس لئے اس کی ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم بہارالدین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی، ملزم کے خلاف 10 اپریل 2023 کو تھانہ صدر گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے