21 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری، 7 عادی مجرم اور 2 عدالتی مفروران شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش کرنے والے 4 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن سے اسلحہ برآمد ہوا۔
باغبانپورہ اور شاہدرہ میں شراب نوشی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کر کے 4 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں، گرفتار ملزمان میں تنویر، ارشد، عرفان و دیگر شامل ہیں، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے اور عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔
