
21 Jul 2025
(لاہور نیوز) بجلی چوری کے خلاف جاری بلاامتیاز کریک ڈاؤن میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 647 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 1081 مقدمات درج کئے گئے، اب تک مجموعی طور پر 18,510 ملزمان گرفتار اور 14,565 مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے لیسکو کے تعاون سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور مقدمات کے چالان مقررہ وقت میں عدالتوں میں جمع کرائے جائیں تاکہ قانونی کارروائی میں تاخیر نہ ہو۔