تجارت
گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستانی کتنے ارب روپے کی چائے پی گئے؟جان کر دنگ رہ جائینگے
20 Jul 2025
20 Jul 2025
(ویب ڈیسک)گزشتہ مالی سال میں پاکستانی 179 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 2 لاکھ 46 ہزار 514 میٹرک ٹن چائے منگوائی گئی جس کا درآمدی بل 62 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔دستاویز کے مطابق 24-2023 کے مقابلے 25-2024 میں درآمدات میں 4.20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،مالی سال 24-2023 میں 2 لاکھ 59 ہزار میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی۔
صرف جون 2025 کے دوران پاکستانی 14 ارب 18 کروڑ روپے کی چائے پی گئے، جون کے دوران 19 ہزار 804 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی، ایک ماہ میں چائے کا درآمدی بل 4 کروڑ 97 لاکھ ڈالر سے زائد رہا۔دستاویز کے مطابق مئی کے مقابلے جون میں چائے کی درمدآت میں 16.94 فیصد کم رہی، مئی کے دوران 21 ہزار 971 میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جس کا درآمدی بل تقریباً 6 کروڑ ڈالر ریکارڈکی گئی۔
