20 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے شہر سمن آباد کے قریب اہم شاہراہ پر بڑا شگاف پڑ گیا۔
گلشن راوی میں سمن آباد انڈر پاس سے تھوڑا قبل سڑک پر بڑا شگاف پڑ گیا، شگاف پڑھ جانے سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ناقص سیوریج لائن ہونے کے باعث سیوریج بیٹھ گیا۔
اطلاع ملنے پر واسا انتظامیہ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر حادثے سے بچاؤ کیلئے فوری طور پر شگاف والے جگہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

