اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پسند کی شادی، جوڑے کے قتل کیخلاف خواجہ آصف بھی بلوچوں پر برس پڑے

20 Jul 2025
20 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کے شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے سے متعلق بلوچوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ریاست کے خلاف بندوق ا ٹھائی ہوئی ہے، وہ پہلے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائیں جو آپ کے آس پاس رائج ہے، سارا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے نظام کے ذمہ دار آپ کے بھائی بند ہیں، دوسرے صوبوں سے آئے مسافر اور روزی روٹی کمانے والے مزدور نہیں ہیں جن نہتوں کو آپ گولیاں مارتے ہیں، آپ کی جدوجہد کی بنیاد منافقت ہے، آپ کی شناخت وطن دشمنی ہے۔

 

 وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والے دونوں بچوں نے پسند کی شادی کی، ڈیڑھ سال چھپ کر رہتے رہے پھرانہیں ڈھونڈ لیا گیا، جرگے نے واپسی کا جھانسہ دیا، وہ لوٹ آئے پھر جرگہ نے ان کی موت کا فیصلہ سنا دیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے لڑکے کو گولی ماری پھر لڑکی کو بھی گولیوں سے بھون دیا، قران پاک ہاتھ میں تھامے خاتون کی بے بسی بتا رہی ہے کہ اس کو مارنے والے یہ سارے مرد کتنے غیرت مند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے