20 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 27 ٹرک سامان سمیت ضبط کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ شہر کی پائیدار ترقی اور شہریوں کی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔
لاہور کے علاقہ مال روڈ، سرکلر روڈ اور اردو بازار سمیت اہم شاہراہیں تجاوزات سے صاف کر دی گئیں۔
تجاوزات سے پاک کرنے تک لاہور میں آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق کی جا رہی ہیں۔
سید موسیٰ رضا کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
