20 Jul 2025
(لاہور نیوز) سینیٹ الیکشن کے پیش نظر مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گی، پارلیمانی پارٹی پنجاب کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، تمام اراکین اسمبلی کو کل سینیٹ انتخابات میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی، نجی ہوٹل میں منعقد ہونیوالے پارلیمانی پارٹی اجلاس کیلئے وزراء اور اراکین اسمبلی کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
