20 Jul 2025
(لاہور نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق 16 سے 20 جولائی تک ملاکنڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، بھارتی ایجنٹ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع ہوا، چار روزہ کامیاب کارروائی میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج گرفتار کر لیے گئے، خوارج کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، آپریشن کی کامیابی پر مقامی عوام نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عوام نے دہشتگردی کے خلاف ریاستی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا، کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاہم سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
