20 Jul 2025
(لاہور نیوز) ایس پی اقبال ٹاؤن کے نوٹس پر سمن آباد پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کر کے دسویں جماعت کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا ملزم محسن کوگرفتار کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزم محسن نجی اکیڈمی میں آفس بوائے کا کام کرتا تھا، سفاک ملزم محسن دسویں جماعت کی طالبہ سے غلط حرکات کرتا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق سفاک ملزم محسن کیخلاف طالبہ کے بھائی ارحم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
