20 Jul 2025
(ویب ڈیسک) لاہور شہر میں ٹریفک حادثے اور خودکشی کے واقعات میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق نواب ٹاؤن میں 58 سالہ نسرین بی بی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں 32 سالہ کوثر نے زہریلی چیز کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔ مصطفیٰ ٹاؤن میں24 سالہ اقرانے زہریلا سیرپ پی کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
غالب مارکیٹ کے قریب گرو مانگٹ روڈ پر2موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا۔
