اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومتی اقدامات سے زر مبادلہ ذخائر 19 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے: وزیراعظم

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہورنیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 25-2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس گزشتہ 22 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنا انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں استحکام کی بنیادی وجہ ترسیلات زر اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دن بدن بہتر ہوتے مالیاتی و معاشی اشاریے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہو چکی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کرنے کے لیے حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے