اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یوتھ فٹبال ناروے کپ 2026، پاکستان کی تین ٹیمیں حصہ لیں گی

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہور نیوز) دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹ بال ناروے کپ 2026 میں پاکستان سے تین ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان میں ناروے کا سفارت خانہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ویزوں کا فیصلہ کرے گا۔

26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں کھیلے جانے والے ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے، ان مقابلوں کے لیے اوسلو کے 90 میدان مختص کیے گئے ہیں۔

سٹریٹ چلڈرنز، اسلام آباد بوائز انڈر 17 اور کراچی سے لیاری فٹبال اکیڈمی بوائز انڈر 15 ایونٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں جبکہ 2024 میں بوائز انڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچرپاکستان فٹبال کلب رواں سال سیون اے سائیڈ گرلز انڈر 15 مقابلوں میں بھی شرکت کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔

سندھ حکومت نے ناروے کپ کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کا سپانسرشپ کا چیک فراہم کردیا ہے جبکہ لیاری ہی سے تعلق رکھنے والے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے بھی کراچی پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صوبائی حکومت سے مالی اعانت کی اپیل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے