
19 Jul 2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 12 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ بورڈ کے چھ گھنٹے طویل اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت سیکریٹری دفاع نے کی، اجلاس میں تین ایئرپورٹس (ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر اور رحیم یار خان) کی تعمیر نو، ایئرپورٹس پر سٹیٹ لاؤنجز کی بہتری اور موجودہ ملازمین کے لئے 30 فیصد عبوری ریلیف کی منظوری بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستانی فضائی حدود کی بھارتی پروازوں کے لئے بندش سے متعلق بریفنگ دی گئی، جبکہ برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی پر بورڈ ارکان اور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔