اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سورج نے درشن کرا دیے، کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

19 Jul 2025
19 Jul 2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سورج نے درشن کرا دیے، محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

 لاہور میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار تین کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک جا پہنچا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 کل سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر پنجاب حکومت اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مشترکہ وارننگ جاری کر دی ہے۔  بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ محکموں کو رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 20 سے 25 جولائی کے دوران لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں تربیلا، کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے اور درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جبکہ چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں اب تک 123 ہلاکتیں، 462 زخمی، 150 عمارتیں متاثر

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں مختلف حادثات میں 123 افراد جاں بحق، 462 زخمی ہوئے اور 150 عمارتوں کو نقصان پہنچا، اموات کی وجوہات میں آسمانی بجلی گرنا، کرنٹ لگنا، نہاتے ہوئے ڈوبنا اور مخدوش مکانات گرنا شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بارشوں کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے