18 Jul 2025
(لاہور نیوز) بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں کی بھی شامت آ گئی، پیر سے شہر میں موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئیں۔
سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کو 2 روز کی ڈیڈ لائن دیدی، بغیر ہیلمٹ، بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل سوار اہلکاروں پر بھی مقدمات درج ہونگے۔
وائرلیس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو نمبر پلیٹ، ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہ کر دیا جائے، کارروائی نہ کرنیوالے وارڈنز کی ایک سال کی نوکری ضبط ہو گی۔
جان لیوا حادثات پر وزیر اعلیٰ نے ہیلمٹ کی پابندی کے احکامات دئیے ہیں، سی ٹی او کے مطابق دو روز میں شہریوں کو بھی ہیلمٹ کی پابندی بارے آگاہ کر دیا جائے۔
