اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کا بیروزگاروں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کا اعلان

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ حکومت روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بیروزگار ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت کاجائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر زر مبادلہ کی بچت ہو گی اور الیکٹرک وہیکلز سے ماحولیاتی تحفظ میں معاونت اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کیلئے حکومتی اقدامات کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے اور وفاقی حکومت بشمول وفاقی بورڈ، ملک بھر کے بورڈز کے ٹاپرزکو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی۔

وزیرِ اعظم  نے اعلان کیا کہ حکومت روزگار کیلئے ایسے لوگوں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی جو بے روزگار ہیں،الیکٹرک وہیکلز کی تیاری، مینٹیننس کیلئے مکمل ایکوسسٹم تشکیل دینے کے بھی اقدامات کیے جائیں اور الیکٹرک وہیکلز کی تقسیم اور معاونت کے طریقہ کار کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرائی جائے۔

شہباز شریف نے حکم دیا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے، الیکٹرک وہیکل کے حصول میں حکومتی معاونت کی اسکیم بارے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے