شہرکی خبریں
19جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کیلئے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، صدر انجمن تاجراں
18 Jul 2025
18 Jul 2025
(لاہور نیوز) ایف بی آر کے 37 ڈبل اے اور بینک ٹرانزیکشن قانون کیخلاف ہڑتال کرنے لیے صدر انجمن تاجراں بھی تیار ہے۔
صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ 19جولائی کو ہڑتال نہ کرنے کیلئے تاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، کل 19 جولائی کو ایف بی آر کی جانب سے تاجر دشمن قوانین کیخلاف ہڑتال کریں گے۔
تاجروں کو ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، انجمن تاجران کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، حکومت تاجروں کو ڈرانے، دھمکانے کے بجائے ایف بی آر کے کالے قوانین فوری واپس لے۔
