اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ریلوے روڈ، دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ بیٹی جاں بحق

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(لاہور نیوز)ریلوے کوارٹر نزد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ کے علاقے میں دو منزلہ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 سالہ بچی سمیت والد جان بحق ہو گیا۔

ریسکیو کے مطابق ریلوے کوارٹر نزد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ کے علاقے میں دو منزلہ گھر کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملبے تلے دب کر باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 4 سالہ نور فاطمہ (بیٹی) اور 45 سالہ الطاف حسین (والد) کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ملتان روڈ مراکہ گاؤں میں بلال مسجد کے قریب واقع ایک گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی جو اچانک منہدم ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خصوصی سکواڈ نے 4 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے تاہم  خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دیگر تین زخمیوں کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے جدید لائیو لوکیٹر ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے