اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے موٹاپے سے متعلق نئی تحقیق کرڈالی،وزن بڑھنے کی مزید وجوہات سامنے آگئیں

18 Jul 2025
18 Jul 2025

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ موٹاپے کی بڑی وجہ جسمانی سرگرمی میں کمی نہیں بلکہ ہماری غذا ہو سکتی ہے۔

تحقیق میں محققین نے ترقی یافتہ ممالک کے لوگوں کے ترقی پذیر ممالک کے افراد کے مقابلے میں سہل پسند ہونے کے عام خیال کو چیلنج کیا۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والے افراد بھی اتنی کیلوریز جلاتے ہیں جتنی کم ترقی یافتہ ممالک کے لوگ (جیسے کہ کسان، گلہ بان، شکاری وغیرہ) جلاتے ہیں۔

مختلف اقوام کے 4000 مرد و خواتین پر کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکا اور دنیا میں کسی اور جگہ سُستی یا عدم فعالیت موٹاپے کی بنیادی وجہ نہیں ہے۔نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ لوگوں کی غذا توانائی خرچ کرنے سے زیادہ موٹاپے سے تعلق رکھتی ہے۔

تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر کے مطابق رپورٹ کے نتائج اس لیے بھی اہم کہ یہ ماہرینِ صحت کو موٹاپے کے اصل اسباب سمجھنے میں مدد دیں گے جس سے مریضوں کے لیے کامیاب علاج سامنے آسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے