پنجاب: ''اپنی چھت اپنا گھر پروگرام'' 65 ارب روپے کی لاگت سے 20 ہزار گھر تعمیر ہو نگے

(لاہور نیوز) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت نئے منصوبے کی تیاری جاری ہے، جس کے تحت بے گھر افراد کو زمین سمیت اپنا گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر پر تقریباً 65 ارب روپے لاگت آئے گی۔
پنجاب کے 21 اضلاع میں موضوع جگہ کا تعین کر لیا گیا، 20سالہ اقساط پر معقول جگہ پر سستے گھروں کی فراہمی کی جائے گا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدرات اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔
پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پروگرام، عمران علی سلطان نےمنصوبے پر بریفنگ دی، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ جن افراد کے پاس گھر کیلئے زمین نہیں انہیں زمین سمیت گھر دیئےجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکول، مساجد، پارکس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، آسان اقساط پر تیار گھروں کیلئےاہلیت و طریقہ کار جلد وضح کیا جائے جبکہ عوام کیلئےمنفرد اور کم خرچ پر مشتمل منصوبے متعارف کروائے جارہے ہیں۔