
18 Jul 2025
(لاہور نیوز) ستوکتلہ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی مالکن کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے بچی کی گمشدگی کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد کا شکار کمسن بچی کو بازیاب کرا لیا۔
پولیس حکام کے مطابق12 سالہ نصبا اقبال ایونیو میں فرخندہ بی بی کے گھر بطور ملازمہ کام پر تھی، بچی پر مالکن کی طرف سے بدترین تشدد پر بچی گھر سے بھاگ گئی،نصبا کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو نصبا کے والد نے دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر نے بچی کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی پر تشدد کرنے والی مالکن فرخندہ بی بی کو گرفتار کر کےمقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نےستوکتلہ پولیس ٹیم کو شاباش دی۔