
18 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلبرگ میں 4، نشتر ٹاؤن میں 21 اور چوک ناخدا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 1، اقبال ٹاؤن میں 2 اور جوہر ٹاﺅن میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 20 جولائی سے لاہور میں ایکٹو ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔