اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی کیوئسٹ حسنین اختر فائنل میں پہنچ گئے

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان کے حسنین اخترآئی بی ایس ایف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے انڈر17 ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

بحرین کے دارالحکومت مناما سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جاری چیمپئن شپ کے انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں حسنین اختر نے پولینڈ کے الیور نیزالیک کو 0-4 سے قابو کرکے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔حسنین اخترنے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کے کژیزٹوف چاپنک کو1-3 اورپری کوارٹر فائنل میں عمان کے معتصم السعدی کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب عالمی چیمپئن محمد آصف ماسٹرز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے کوارٹر فائنل میں میزبان کھلاڑی حبیب صباح کو 0-4 سے قابو کرلیا۔پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف نے متحدہ عرب امارات کے کیوئسٹ محمد شہاب کو 2-4 سے شکست دی تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles