17 Jul 2025
(لاہور نیوز) بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے فائرنگ کر کے اپنے ملازم کو زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن جاوید اقبال کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن نے بتایا کہ ملزم موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم علی بہادر زخمی ہوا جسے طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
