اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں اس حوالے سے کئی اہم اقدامات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں روایتی ٹوکن سسٹم ختم کر کے کارڈ بیسڈ بارکوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کے ذریعے مسافر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ/اے ٹی ایم کارڈ، یا موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے کرایہ ادا کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ این ایف سی یعنی ’ٹیپ اینڈ گو‘ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے، جس سے سفر مزید تیز تر ہو گا۔

لاہور، ملتان، راولپنڈی اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروسز میں اب صرف ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے ہی سفر ممکن ہو گا، جبکہ لاہور کی اورنج لائن ٹرین میں بھی ای پیمنٹ سسٹم فوری طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سروسز کیلئے "ٹی کیش کارڈ" متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی ہے، جو کہ ایک یونیورسل کارڈ ہو گا اور تمام شہروں میں بس یا ٹرین کے سفر کیلئے قابلِ استعمال ہو گا، طلبہ کیلئے خصوصی سٹوڈنٹ کارڈ بھی الگ سے جاری کیا جائے گا تاکہ وہ رعایتی کرائے پر مستفید ہو سکیں۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 سے 18 تک کی ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتی کی اصولی منظوری بھی دی گئی، علاوہ ازیں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر ایک ٹرانسپورٹ ایکسپو کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک رکشوں کے منصوبے کیلئے تجاویز طلب کر لی ہیں، جبکہ موٹر سائیکل رکشہ کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشوں کی فراہمی پر اتفاق بھی کیا گیا۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری عمران سکندر بلوچ  نے اجلاس کو ییلو لائن لاہور، گوجرانوالہ بی آر ٹی اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی اگست سے شروع ہو جائے گی۔

لاہور شہر میں 50 پری فیبریکیٹڈ بس شیلٹرز کی تنصیب کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا، جس کے ڈیزائن اور رنگوں کے بارے میں بھی اجلاس میں غور و فکر کیا گیا۔

یہ اقدامات پنجاب حکومت کی جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی طرف ایک بڑا قدم ہیں، جس سے شہریوں کو نہ صرف سہولت ملے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے