اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یو اے ای سے 5 مطلوب اشتہاری گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات سے 5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف سی سی ڈی کا کامیاب آپریشن  جاری ہے، اس دوران  سپیشل آپریشن سیل نے متحدہ عرب امارات سے  5 مطلوب اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان سی سی ڈی کو قتل اور مالی فراڈ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔  سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر یو اے ای سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئی۔ گرفتار ملزمان میں قتل کے مقدمے میں سیالکوٹ پولیس کو مطلوب اشتہاری محمد جمیل بھی شامل ہے ۔

علاوہ ازیں نارووال پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب گل باز خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح فیصل آباد پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد الیاس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار اشتہاری نوید ڈار لاہور پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد پولیس کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب شہزام خورشید کو بھی یو اے ای سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ٹیم پانچوں اشتہاریوں کو لے کر آج لاہور پہنچی، بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان میں جرائم کرنے یا کروائے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ، پاکستان میں جرائم کر کے بیرون ملک فرار اشتہاریوں کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، بیرون ملک فرار اشتہاریوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے