جرم وانصاف
سندر : ڈمپر اور کار میں تصادم،پولیس اہلکارجاں بحق، صوبائی وزیر کا بیٹا شدید زخمی
17 Jul 2025
17 Jul 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ، چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان کا اکلوتا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی، ٹکر کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم عبدالستار نامی اہلکاراس دوران چل بسے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق وزیرِ جیل خانہ جات کے بیٹے احمد کی حالت تشویشناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے، پولیس نے حادثے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، مزید تفصیلات حادثے کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔
