
16 Jul 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کے گڑھے میں گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
شاہدرہ ٹاؤن لاہور کے رسول پارک میں سیوریج کی کھدائی کے بعد طوفانی بارش کا پانی کھڑا ہو گیا، شہری موٹرسائیکل پر گھر سے نکلتا ہے اور پھر اچانک کھلے مین ہول میں گر جاتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ جب متاثرہ شخص کو دیکھتے ہیں تو ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنی مدد آپ کے تحت اسے باہر نکالتے ہیں اور ڈوبنے سے بچا لیتے ہیں۔
دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں مسلم پارک اور حسنین کالونی سمیت دیگر متعدد جگہوں پر بارش کا پانی بدستور کھڑا ہے۔