اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.43 قیمت فروخت : 39.50
  • یورو قیمت خرید: 328.19 قیمت فروخت : 328.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.14 قیمت فروخت : 378.81
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.05 قیمت فروخت : 184.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.99 قیمت فروخت : 204.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 378500 دس گرام : 324500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 346956 دس گرام : 297456
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4384 دس گرام : 3762
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔ الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ای ٹیکسی منصوبے کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مختلف الیکٹرک گاڑیوں، ان کی قیمتوں اور تکنیکی معاملات کا جائزہ بھی لیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ سٹیشنز اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

منصوبے کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں بلاسود آسان اقساط پر ای ٹیکسی منصوبے کیلئے فراہم کی جائیں گی۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ ای ٹیکسی سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی جا رہی ہیں، ای ٹیکسی سکیم آئندہ چند ہفتوں میں بذریعہ اشتہار باقاعدہ پیش کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے