اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی میں وائی فائی مسلسل خراب، تعلیمی سرگرمیاں متاثر

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے آئی ٹی سیکشن کی نااہلی کے باعث انٹرنیٹ اور وائی فائی سروسز کی خرابی معمول بن چکی ہے، جس سے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی میں ایڈمن بلاک کے افسران و ملازمین کا خراب نیٹ ورکنگ کے باعث کام متاثر ہونے لگا، آن لائن داخلوں، امتحانی نتائج، بھرتیاں اور فیسوں کی وصولی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسناد کی تصدیق، مقامی اور بین الاقوامی جامعات سے رابطوں میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں جبکہ متعدد بار درخواستوں کے باوجود شعبہ آئی ٹی مناسب انٹرنیٹ سہولت فراہم نہیں کر سکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے