
16 Jul 2025
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کے سرپلس اساتذہ کو دیگر سکولوں میں منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔
سرپلس اساتذہ کو ضرورت والے تعلیمی اداروں میں تعینات کیا جائے گا۔
اساتذہ کے دباؤ میں آ کر ریشنلائزیشن میں اساتذہ کی تعداد بھی کم کر دی گئی، اب 47 کی بجائے صرف 25 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن کی جائے گی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ آج سے ریشنلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا، سیٹوں کو برقرار رکھا جائے گا صرف اساتذہ کی ریشنلائزیشن ہو گی، ریشنلائزیشن میں اساتذہ سے پسندیدہ سٹیشن بھی پوچھا جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق جو اساتذہ سکولوں میں سرپلس ہونگے انکو آگاہ کر دیا گیا۔