16 Jul 2025
(لاہور نیوز) شہر میں مسلسل بارش، بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر فعال نہ کیا جا سکا۔
لیسکو کے 105 سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی، بجلی کی طویل بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا۔
لیسکو چیف کے مطابق افسران و ملازمین کو متاثرہ علاقوں میں بحالی کی ہدایت کر دی، عملہ مستعدی سے کام کر رہا، صارفین کو سہولتیں دینا ترجیح ہے۔
