
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں مون سون بارشوں کے زور دار سپیل کے دوران گھروں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ اور رائے ونڈ روڈ کے علاقے میں گھر کی چھتیں گرنے سے دو خاندانوں کے 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
لاہور اور گردونواح میں رات کو موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں ڈوب گئیں۔ واسا کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171ملی میٹر ، اقبال ٹاؤن میں 169ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ کے گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔اس کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سال کا مانگا، 55 سال کی عشرت، 3سال کی خدیجہ،4 سال کی لطیفہ اور 35 سال کی رانی شامل ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 30 سال کا فیصل اور 5 سال کی ببلی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ نسرین، 08 سالہ میرب، 80 سالہ بشیر کے سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے زندہ نکالے جانے والی کی شناخت 21 سالہ فرید کے نام سے ہوئی۔
کوٹ جمال پورہ میں ملنے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ریسکیو عملے نے ملبے تلے سے تین افراد کو زندہ نکال لیا، لاشوں اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو رائیونڈ منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں باغبانپورہ کےعلاقے مومن پورہ روڈ پر ایک گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔