اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشیں: پی ڈی ایم اے صوبائی کنٹرول روم سمیت ضلعی آپریشن سنٹرزالرٹ

16 Jul 2025
16 Jul 2025

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے جاری سپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ کر دیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی بادل برسیں گے،لاہور سمیت دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں۔

لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا،ملتان،ساہیوال ،بہاولپور،جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات، میانوالی، نارووال، گجرات، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، اور ڈی جی خان میں تیز بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ، طوفانی بارش سے مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، سیاح اور مسافر پیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔

تیز بارش اور آندھی مخدوش کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے، پنجاب شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کوعملہ اور مشینری ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے