
16 Jul 2025
(لاہور نیوز) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سکولوں سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے 181 ریٹائرڈ اساتذہ کئی سال گزرنے کے باوجود پنشن اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کےعدم تعاون کے باعث واجبات ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی اس مسئلے کی بنیادی وجہ ہے جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فنڈز موصول ہوں گے، تمام واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔