15 Jul 2025
(لاہور نیوز) ریلوے حکام نے ایک بار پھر 11 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات، ریونیو میں اضافے کیلئے کیا گیا۔
ہزارہ ایکسپریس، بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، راول ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس ، تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض، موہنجوداڑو پسنجر شامل ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق خواہشمند فرموں سے 12 اگست تک بڈز طلب کر لی گئیں، 12 اگست کو ہی ٹیکنیکل بڈز کھولی جائیں گی۔
