اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشوں کے باوجود منگلا ڈیم میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ نہ ہو سکا

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) حالیہ بارشوں کے باوجود دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد صرف 22 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جو معمول سے خاصی کم ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے آبی ذخیرے، منگلا ڈیم کی موجودہ سطح 1185.35 فٹ تک پہنچ سکی ہے، جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی اس کی انتہائی حد 1242 فٹ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آئندہ دنوں میں دریائے جہلم میں پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہوا تو فصلوں کی آبپاشی اور بجلی کی پیداوار پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ادھر خوش آئند پہلو یہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1528 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو اس کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1550 فٹ کے کافی قریب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے مزید سلسلوں سے پانی کی صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے