اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب اسمبلی: اپوزیشن و حکومتی کمیٹی کی ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لاک بڑھ گیا

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لاک بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی  کے معاملے میں حکومتی کمیٹی اورحزب اختلاف کے درمیان ملاقاتوں کے بعد ڈیڈ لاک بڑھ گیا  ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کمیٹی کی رکھی شرائط مسترد کر دی گئی ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی کمیٹی کی ایوان میں شور شرابہ اور احتجاج نہ کرنے کی شرط کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا  گیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مؤقف کو واضح کردیا گیا ہے کہ ایوان میں احتجاج ہمارا آئینی حق ہےاور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ ایوان میں احتجاج کے دوران  شور شرابہ تو ہوگا ۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق صرف مذاکرات ایوان میں دونوں طرف سے گالم گلوچ نہ کرنے کے ایجنڈے پر ہوں گے،ایوان میں گالیاں دینے پر دونوں بنچوں پر سزا ہوگی ۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن حکومتی کمیٹی سے اسی ایجنڈے کے تحت ایک دو روز میں ملاقات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے