اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریلوے کا 19 جولائی سے جدید ترین بزنس ٹرین متعارف کروانے کا اعلان

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل بزنس ٹرین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف جدید ٹرین کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور سٹیشن پر کریں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان پہلے سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے، جو 28 نئی ڈیجیٹل چائنیز کوچز پر مشتمل ہو گی۔

جدید بزنس ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ڈائننگ کار شامل ہوگی۔

ٹرین کے کرایہ میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز اپنے نظام کو بھی جدید کر رہی ہے، اس حوالے سے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ اور لائیو ٹریکنگ ایپ کو مزید اپ گریڈ کر رہی ہے۔

اسی طرح، لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایسکلیٹرز (برقی سیڑھیاں) نصب کر دی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے نے 40 ریلوے سٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت بطور پائلٹ پراجیکٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles