اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کل سے اضافے کا امکان

15 Jul 2025
15 Jul 2025

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آئندہ 15 روز کے لیے فی لیٹر 6.60 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے اضافے کا امکان ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ڈھائی فیصد اضافے کے بعد نئی قیمت 273.39 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 1.9 فیصد اضافے کے ساتھ نئی قیمت 278.25 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اس تبدیلی کی بنیادی وجوہات شرح مبادلہ اور پٹرولیم لیوی (پی ایل) میں رد و بدل ہیں تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں فی لیٹر 3.74 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں 2.23 روپے کمی متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد کہ اگر روس نے یوکرین کے خلاف جنگ بند نہ کی تو وہ اس پر تجارتی پابندیاں مزید سخت کریں گے، بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہیں اور اگر روس نے یوکرین پر جنگ بند نہ کی تو پٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا جس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان جیسے درآمدی معیشت والے ملک کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے